خواہش ہے کہ اب ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بناؤں، حارث رؤف


لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر حارث روف نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ اب ٹیسٹ ٹیم میں بھی جگہ بناؤں۔ 

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک روزہ کرکٹ کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے انتظار میں ہوں، اپنے ملک کے لیے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں اچھی کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں۔

حارث نے زمبابوے سیریز میں سیلکشن کے حوالے سے کہا کہ  ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب ون ڈے کرکٹ میں نام آیا ہے تو موقع ملنے پر اچھا پرفارم کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ  اب میں نے نئے بال پر کام شروع کیا ہے اور اس سلسلے میں مجھے بولنگ کوچ وقار یونس نے بہت کچھ بتایا ہے۔ ان کے مشورے کے مطابق میں محنت کر رہا ہوں اور نئے بال کے ساتھ بھی بولنگ کرنے میں مہارت حاصل کر رہا ہوں، نئے بال کے ساتھ بولنگ کرنا میرے لیئے نئی بات ہے ۔

بگ بیش لیگ، حارث رؤف ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

‏فاسٹ بولنگ میں مقابلے کے حوالے سے حارث روف نے کہا کہ مقابلہ ہونا اچھی بات ہے اور مقابلہ اپنے سے اچھے سے ہو تو مزید اچھی بات ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز نے میرے اور شاہین کے ان فٹ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی دکھائی تھی، اب سب فٹ ہیں تو کوشش ہو گی کہ اسی مومنٹم کو برقرار رکھیں اور لاہور قلندرز کو چیمپئن بنانے میں کامیاب ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی مشکل حالات میں کرکٹ کرا رہا ہے ، اب اگر کراچی میں میچز ہو رہے ہیں تو وہاں جا کر ٹرافی اٹھائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں