ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں، مریم نواز


کوئٹہ: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ریاست کا فرض ہے کہ ناراض لوگوں کو سنے، ناراض لوگوں کو قومی دھارے میں لے کر چلنے سے ہی ملک مستحکم ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب چیزیں غلط ہوں گی تو آواز اٹھے گی، حقیقی سیاسی جماعتیں عوامی ردعمل کے خلاف نہیں جائیں گی۔

ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج  ہوئے تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی، مریم نواز

چیئرمین پیپلز پارٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کوئٹہ آنے کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتی۔

این آر او کی ضرورت خود عمران خان کو ہے، مریم نواز

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت سے بات کرنا گناہ سمجھتی ہوں ،بیک ڈورڈپلومیسی کی عادی نہیں، یہ حکومت جمہوری طریقے سے ہی گرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں سے اگراستعفے دیئے تو حکومت کا کام تمام ہو جائے گا۔


متعلقہ خبریں