عمران خان کی قیادت میں ملک کامیابی کے راستے پر چل پڑا ہے، پرویز خٹک


نوشہرہ : وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کامیابی کے راستے پر چل پڑا ہے۔

نوشہرہ کینٹ میں دلمیک مندر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اس ملک میں صحیح فیصلے شروع ہوجائیں گے تب  پورا ملک ٹھیک ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یکم جنوری سے پورے صوبے کے عوام کو چیپ والے شناختی کارڈ پر صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  جب ووٹ صحیح استعمال ہو گا تو بے ایمان چور اور ڈاکوں کھبی نہیں آئے گے، میں عوام کی محبت دیکھ کر الیکشن لڑتا ہوں جس دن عوام بیزار ہو گئے میں بھی آرام سے بیٹھ جاؤں گا۔

اتحادیوں کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں، بعض لوگ بے پر کی اڑا رہے ہیں: پرویز خٹک

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی بوڑھا ہوگیا تھک گیا ہوں لیکن عوام کی محبت ہے کہ میں یہاں موجود ہوں۔

پرویز خٹک نے کہا کہ اگر پچھلے حکومتوں نے اچھی حکومت کی ہوتی تو آج ہم دنیا کے مقابلے میں کھڑے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ زمین، پہاڑ، دریاں سب ایک جیسے ہیں لیکن باہر کے ممالک نے کام کیا اور ترقی کی جب کہ ہم نے اپنے ملک کا سب کچھ بگاڑ دیا۔


متعلقہ خبریں