عمر رسیدہ خاتون کی چاقو بازی، پولیس اور فوجی اہلکار بھی حیران

چاقو بازی کی ماہر عمر رسیدہ خاتون

ماسکو: روس کی عمر رسیدہ خاتون نے چاقو بازی میں پولیس اور فوجی اہلکاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے قصبے ساسوو سے تعلق رکھنے والی خاتون چووینا چاقو بازی کے آٹھ قومی مقابلوں میں کامیابی سمیٹ چکی ہے۔

چووینا نامی خاتون نے 54 برس کی عمر میں چاقو سے نشانہ بازی کا آغاز کیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مہارت حاصل کرلی کہ انہوں نے قومی مقابلوں میں جوانوں کو بھی یچھے چھوڑ دیا۔

2007 میں چووینا نے تختے کے نشانات کو چھرے سے ہدف بنانا شروع کیا تھا جس پر انہیں مہارت حاصل ہو گئی۔ اس کے بعد انہوں نے خود دو افراد کے ساتھ مل کر ایک کلب کی بنیاد بھی رکھ دی جہاں وہ لوگوں کو چاقو سے نشانہ لینا سکھاتیں۔ روسی خاتون نے اپنے علاقے میں بھی ایک مقابلہ منعقد کروایا تھا۔

مسلسل تربیت کے بعد عمر رسید روسی خاتون نے 2008 میں ایک عالمی مقابلے میں حصہ لیا اور وہاں سب سے عمررسیدہ ہونے کے باوجود عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ چاقو باز روسی خاتون اب تک 50 میڈل جیت چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر 10 لاکھ افراد بسانے کی تیاری، انٹرنیٹ بھی دستیاب ہوگا

چووینا اب پولیس اور فوجی اہلکاروں کو بھی چاقو اور چھوٹی کلہاڑی سے شکار کو نشانہ بنانا سکھاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں