کیمرون: دہشتگروں کی اسکول میں فائرنگ، 6 بچے ہلاک، 8 زخمی

فائرنگ کا واقعہ کیمرون کے جنوب مشرقی علاقے کومبا میں پیش آیا۔

کیمرون: افریقی ملک کیمرون کے ایک اسکول میں فائرنگ سے 6 بچے ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیمرون کے جنوب مشرقی علاقے کومبا میں پیش آیا۔

دہشتگردوں کی جانب سے کیمرون میں بچوں کے ایک اسکول کے اندر فائرنگ کی گئی جس میں اسکول کے 6 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والے بچوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کلاسوں میں داخل ہو کر طلبا پر فائرنگ کی اور متعدد طلبا نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی جس میں کئی طلبا زخمی بھی ہوئے۔

واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل کے تعلیمی مرکز پر خودکش حملہ، 13 افراد ہلاک، 30 زخمی

پولیس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسکول پر فائرنگ علیحدگی پسندوں کی جانب سے کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں