لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح ہوگیا

لاہور: اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح آج ہوگا

فوٹو: ہم نیوز


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا افتتاح کر دیا ہے اور شہری کل سے اس پر سفر کر سکیں گے۔

چار سالوں سے جاری مہنگے ترین منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین کا کام بالآخر مکمل ہو گیا ہے۔ اسٹیشنز پر پینٹ اور صفائی کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔

شہریوں نے اورنج  ٹرین کا کرایہ کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سے دوسرے اسٹاپ تک چالیس روپے کرایہ بہت زیادہ ہے۔

اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن چار ماہ سے جاری ہے اور نئے بھرتی ہونیوالے اسٹاف کو ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔

اورنج ٹرین کے ٹریک پر آنے سے نہ صرف شہریوں کو صاف ستھری سفری سہولت میسر آئے گی، بلکہ ٹریفک کے دباو میں کمی سے آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

اکتوبر دو ہزار پندرہ کو شروع ہونیوالا سی پیک کے میگا پراجیکٹ اورنج لائن میٹرو ٹرین کو مکمل ہونے میں پانچ سال بیت لگے۔

کنٹریکٹ کے مطابق یہ منصوبہ صرف ستائیس ماہ کے دوران دو ہزار سترہ میں مکمل ہونا تھا۔ منصوبے کیلئے ایک سو پینسٹھ ارب کا تخمینہ لگایا گیا تھا جو بڑھ کر تین سو ارب تک جا پہنچا۔

لاگت میں اضافے کا سبب طویل عرصہ تک کام کی بندش اور ڈالر کا مہنگا ہونا ہے۔ 

اٹھائیس جنوری دو ہزار سولہ کو پراجیکٹ کے خلاف ثقافتی ورثے کو نقصان پہنچانے سے متعلق دائر درخواستوں پر ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری کیا جس کے باعث گیارہ مقامات پر ایک سال دس ماہ تک کام بند رہا۔

موجودہ حکومت نے انتیس اپریل دو ہزار انیس کو میٹرو ٹرین کا پہلا ٹیسٹ رن کیا جس کے دوران انڈر گراونڈ ٹریک کی چیکنگ بھی کی گئی۔

پہلی بار بجلی پر آزمائشی سفر گزشتہ برس اٹھائیس اکتوبر کو ہوا اور چھ نومبر کو لیسکو نے ٹرین کے دو پاور ہاوسز کو بجلی کی سپلائی کا باقاعدہ آغاز کیا۔

اورنج لائن ٹرین کا روٹ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک ستائیس کلومیٹر ہے اور یہ سفر پینتالیس منٹ میں طے ہو گا۔

ٹریک پر چھبیس اسٹیشنز میں سے دو زیر زمین بنائے گئے ہیں۔ ٹرین کے ساتھ پانچ بوگیاں منسلک ہوں گی اور ہر بوگی میں ساٹھ مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

خواتین اور معذوروں کیلئے سیٹیں مختص ہیں۔ ٹرین بیک وقت تین سو مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائے گی۔فی مسافر یکطرفہ کرایہ چالیس روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اورنج لائن کے ٹریک پر22ٹرینیں چلیں گی اور ہر ٹرین میں ایک ہزار مسافروں کی گنجائش ہوگی۔ ٹرین ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک 27 کلومیٹرٹریک پر چلے گی اور یہ سفر45منٹ میں طے ہوگا۔

ٹرین میں وائی فائی اور معذوروں کیلئےعلیحدہ نشستوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس میں میٹرو بس والا کارڈ بھی استعمال ہو سکے گا۔


متعلقہ خبریں