پی ڈی ایم کاپاور شو: کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند

پی ڈی ایم کاپاور شو: کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند

فائل فوٹو


کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) جلسے کے موقع پر کوئٹہ میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے اور موبائل فون سروس بھی بند ہے۔

چیف سیکریٹری بلوچستان نے جلسہ کرنے والی سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی ہے کہ نیکٹا الرٹ کو سنجیدہ لیا جائے۔ کوئٹہ میں جلسے کی سیکیورٹی کیلئے ہزاروں اہلکار تعینات ہیں۔

پی ڈی ایم کے کوئٹہ جلسے کے لیے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراوَنڈ میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

مختلف شہروں سے کارکنوں کے قافلے کوئٹہ پہنچ رہے ہیں۔ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا ہے اور حکومت نے سیکیورٹی نہ دی تو ہم خود انتظام کریں گے۔

مریم نواز نے کوئٹہ روانگی سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کا جلسہ کامیاب ہو گا جبکہ این آر او کی ضرورت کسی اور کو نہیں بلکہ خود عمران خان کو ہے۔

جلسے سے فضل الرحمان، بلاول بھٹو اور مریم نواز خطاب کریں گے۔ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی سمیت 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے قافلوں کی آمد جاری

کوئٹہ میں پی ڈی ایم جلسے کیلئے پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا ہے۔ پلان کے مطابق منو جان جیل روڈ کراس سے ایوب اسٹیڈیم کی طرف ٹریفک نہیں آئے گی۔

جوائنٹ اسپنی سے چمن پھاٹک کی طرف کسی قسم کی ٹریفک بند رہے گی۔ سریاب اور قمبرانی کی مقامی بسیں پھاٹک سے شہر کی طرف نہیں آئیں گی۔

ٹریفک پولیس عوام کی رہنمائی کیلئے ہر چوک پر موجود ہوگی۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں 3 اور4جی سروس معطل رہے گی۔


متعلقہ خبریں