وسیم اکرم کو کس نے ڈھونڈا؟

سوال یہ ہے کہ اس عظیم کھلاڑی کو کرکٹ میں کون لایا تھا

فائل فوٹو


دنیائے کرکٹ میں اگر بولنگ کی بات ہو تو وسیم اکرم کا ذکر لازم ہے اور سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اس عظیم کھلاڑی کو کرکٹ میں کون لایا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور فاسٹ بالر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پرایک تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ہے کہ یہ وہ لمحہ تھا جب راولپنڈی میں یہ 17 سالہ نوجوان پاکستان کے لیے منتخب ہوا۔

وسیم اکرم 3 جنوری 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے اور کرکٹ میں انٹرنیشنل ون ڈے کیرئیر کا آغاز 1984 میں نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد سے کیا۔

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر جاوید میانداد کے ساتھ لی گئی ایک یادگار تصویر بھی شیئر کی ہے۔

وسیم اکرم نے ٹیم میں شمولیت کا سہرا لیجنڈری بیٹسمین اور سابق کپتان جاوید میانداد کے سر باندھا اور لکھا کہ ’اگر جاوید میانداد نہ ہوتے تو وسیم اکرم نہ ہوتا۔‘

وسیم اکرم کا شمار کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین فاسٹ بالرز میں ہوتا ہے۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں 500 وکٹیں لینے والے پہلے بالر تھے۔

وسیم اکرم نے 2003 میں جب اپنے کیریئر کا اختتام کیا اس وقت وہ دنیا کے پانچویں سب سے زیادہ 916 وکٹ لینے والے کھلاڑی تھے۔

بطور کپتان انھوں نے ون ڈے کرکٹ میں 158 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وسیم اکرم نے ٹیسٹ میں 414 اور ون ڈے میں 502 وکٹیں لیں۔

سابق فاسٹ بالر نےانٹرنیشنل کرکٹ میں 4 ہیٹ ٹرک کیں۔ وہ دنیا کے دوسرے گیندباز ہیں جس نے بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ ہیٹ ٹرک وکٹیں حاصل کیں۔ پہلے نمبر پر سری لنکا کے لاست ملنگا ہیں، جن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں 5 ہیٹ ٹرک ہے۔


متعلقہ خبریں