پشاور: بی آر ٹی بس پھر خراب ہو گئی

BRT

ریفرنس تیار بی آرٹی پشاورمیں 10ارب کی کرپشن کا انکشاف


پشاور: بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد آج پھر خراب ہو گئی۔

بی آر ٹی بس آج صبح ہی حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد گزشتہ روز ہی بحال کی گئی تھی۔

ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بی آر ٹی پشاور: شارٹ سرکٹ بسوں میں آگ لگنے کی وجہ قرار

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 13 اگست کو وزیر اعظم عمران خان نے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا تاہم افتتاح کے بعد سے ہی سروس میں کئی مسائل سامنے آنا شروع ہو گئے تھے اور ایک ماہ کے دوران بسوں میں آگ لگنے کے چار واقعات ہونے پر سروس کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں