سندھ: کورونا وائرس سے مزید 310 افراد متاثر

کراچی: کاروبار رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت مل گئی

فائل فوٹو


کراچی:  صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 310 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 598 جب کہ  وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد  ایک لاکھ 43 ہزار836 ہو گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا کے 167 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق کراچی میں کورونا کے مزید 225 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہر میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 98 ہزار88 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے خبردار کیا تھا کہ ملک کے مختلف شہروں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی مسلسل خلاف ورزی، این سی او سی کا سخت اقدامات کا عندیہ

انہوں ںے کہا کہ گزشتہ روز کورونا وبا کی وجہ سے 19 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کسی حد تک ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی   بنائیں، سماجی فاصلے کا خیال کریں، ماسک کا استعمال لازمی بنائیں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث پاکستان میں مزید 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہزار 692 ہو گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیزی، مزید 19 افراد جاں بحق


متعلقہ خبریں