کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونیکو ہے،عوام کی حاکمیت کاسورج طلوع ہونیوالا ہے:مریم



کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر مریم نواز نے فرانس میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس میں توہین آمیز خاکوں سے ہمارے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمار ے پیارے نبیﷺ کا ذکر اللّٰہ تعالیٰ نے بلند کردیا ہے اورآپﷺ کے ذکر پر رہتی دنیا تک آنچ نہیں آئے گی۔

میں کٹھ پتلی نہیں،کسی کے اشارے پر نہیں چلوں گا، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے عوام کی طرح بلوچ عوام سے بھی محبت ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پنجاب کے طلبہ کی طرح بلوچستان کی طلبہ بھی عزیز ہیں۔

موجودہ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ سوئی کے مقام سے پراربوں روپےکی گیس نکلتی ہے لیکن افسوس! بلوچ طلبہ کی اسکالرشپ ختم کردی گئی ہے۔ انہون ںے استفسار کیا کہ بلوچ طلبا نےسردی میں احتجاج کیا لیکن کیا کسی کورحم آیا ؟ انہوں ںے توقع ظاہر کی کہ بلوچ طلبہ کی اسکالر شپ جلد بحال ہو گی۔

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آپ نے جیل میں ڈالا،میری آنکھ میں آنسو نہیں آیا۔ انہوں ںے کہا کہ آپ نے میرے والد کو جیل میں ڈالا، میری والدہ کی وفات ہوئی لیکن میری آنکھ میں آنسونہیں آئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان میں کھڑے ہوکر اکبر بگٹی کا واقعہ یاد آرہا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ ایک آمر نے جمہوریت پسند لیڈر کو قتل کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پالیسیاں بنانا عوامی نمائندوں کا کام ہے۔ انہوں ںے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کوئٹہ یا بلوچستان کےعوام کو اپنے نمایندے چننےکاحق نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق مریم نواز نے کہا کہ عوام کا مطالبہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو اورعوام کے منتخب نمائندوں کو حکومت کرنے دو۔

پی ڈی ایم کاپاور شو: کوئٹہ میں موبائل فون سروس بند

ن لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ اب کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونے کو ہے اورعوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب غداری کے سرٹیفکیٹس نہیں بانٹے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں