اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ

سیف سٹی کے دعوے دھرے رہ گئے: شہری کے 50 لاکھ روپے لٹ گئے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں  ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق دس سیکٹر میں مثبت کیسز آنے پر گلیوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔

سیکٹر ایف الیون تھری میں سٹریٹ 46،  سیکٹر 2 میں سٹریٹ 23،  سیکٹر آئی ایٹ 2 میں سٹریٹ 58 اور سیکٹر تھری میں سٹریٹ 57 جب کہ سیکٹر آئی ایٹ 4 میں سٹریٹ نمبر 91 اور سیکٹر 4 میں سٹریٹ 91 کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  میڈیا ٹاؤن بلاک ڈی میں کیس مثبت آنے پر سٹریٹ نمبر 10 جب کہ سیکٹر جی الیون 2 میں سٹریٹ 33 اور جی سکس 2 میں سٹریٹ 35 کو سیل کیا جا رہا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان ٹاؤن میں کورونا کیسز سامنے آنے پر سٹریٹ نمبر 30 کو سیل کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ گلیوں کو کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سیل کیا جا رہا ہے، ملازمت پیشہ افراد کو کورونا کی منفی رپورٹ آنے پر آمدورفت کی اجازت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر میں عوام کو احتیاط کرنا ہوگی جب کہ مقامی اسسٹنٹ کمشنرز اور ہیلتھ ٹیموں کو نگرانی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

گوجرانوالہ ریجن میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 20 نئے کیسز رپورٹ

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 57 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3.8 کی اوسط سے 157 کیسز مثبت آئے ہیں۔


متعلقہ خبریں