اپوزیشن نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا، عثمان بزدار


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے ووٹ کو عزت دو کے نام پر کوئٹہ میں تماشا لگایا، قومی اداروں کو متنازع بنا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج پر قوم کو ناز ہے، تحریک انصاف اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، اداروں کو نشانہ بنانے والے اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

ہزار سے زائد ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے، عثمان بزدار

عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو شناخت دی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ بنایا اور اب صوبہ بھی ہم بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بارے میں بیان کی سخت مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ فوری حل کیا اور بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبے شروع کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ کل رہنما تھے، نہ آج ہیں اور نہ کل ہوں گے ،قوم ایسے چور ٹولے کے جھانسے میں کبھی نہیں آئیں گے۔


متعلقہ خبریں