ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

ترکی: امریکی انتباہ نظر انداز، روس سے مزید میزائل سسٹم خریدنے کا عندیہ

پیرس: فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فرانس کی جانب سے یہ فیصلہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے ردعمل میں کیا گیا ہے۔

گستاخانہ خاکوں پر فرانسیسی وزیر اعظم کا بیان، عمران خان کی شدید تنقید

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنس کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانس کے صدر ایمینوئل میخواں نے ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو نا قابل قبول قرار دیا ہے اور ساتھ ہی ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے بیان میں فرانس کے صدر کی دماغی صحت کے حوالے سے سوالات اٹھائے تھے اور ایک مشورہ بھی دیا تھا۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے مغربی ممالک سے کہا تھا کہ فاشزم آپ کی کتاب میں ہے اور وہ آپ ہی کا شیوہ ہے جب کہ ہماری کتاب میں اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سماجی انصاف کے راستے پر بڑھ رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا  تھا کہ اس وقت فرانس کا سربراہ سٹپٹایا ہوا ہے۔ انہوں ںے کہا تھا کہ اس کا صرف ایک کام ہے اور وہ دن رات ایردوان کے ساتھ الجھنا ہے۔

مصر، لیبیا میں فوج کشی کا ارادہ ترک کردے۔ رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ صحیح معنوں میں وہ ایک مریض ہے جس کا معائنہ ہونا ضروری ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ فرانسیسی صدر نے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ فرانس کے صدرکو دنیا کو مزید تقسیم کرنے کی بجائے معاملات کو حل کرنا چاہیے تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فرانس کے صدر نے توہین آمیز خاکوں کی نمائش سے اسلام اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ٹارگٹ کیا اور جان بوجھ کر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی۔

وزیر خارجہ کی فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا کو تقسیم کرنے سے انتہا پسندی مزید بڑھے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ لیڈر کی خاصیت انسانوں کو متحد کرنا ہوتا ہے۔ انہوں ںے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں کے ذریعے اسلام پر حملے لاعلمی کا نتیجہ ہیں۔


متعلقہ خبریں