مولانا! دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہریار آفریدی

مولانا! آپ دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟ شہریار آفریدی

اسلام آباد: چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے استفسار کیا ہے کہ مولانا صاحب! بتائیں کیا کسی عالمی فورم پر آپ نے مسئلہ کشمیر پر بات کی ہے؟

بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ پاکستان میں بیٹھ کر دنیا کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ انہوں ںے سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب! آپ دنیا کو کیوں نہیں بتا رہے ہیں کہ انسانیت کو عزت دو؟

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے  کہا کہ آج ٹیکنالوجی ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت نے ایف اے ٹی ایف سے متعلق غلط خبریں پھیلائیں۔

چور کو عزت دو موومنٹ کوئٹہ میں بھی پٹ گئی، بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں مودی فاشسٹ کے طور پر سامنے آچکا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بھارت کو بڑی جمہوریت اور بڑی منڈی سمجھنے والے آنکھیں کھولیں ۔

شہریارآفریدی نے کہا کہ ہمیں اپنی عزت کے لئے خود اٹھنا ہو گا۔ انہوں ںے کہا کہ ہمیں ہائبرڈ وار کے ذریعے کنفیوژ کیا جارہا ہے۔

جلسہ پی ڈی ایم کا ہے یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا کہ دنیا کا امن اب سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان دنیا کی بڑی طاقت بنے گا۔


متعلقہ خبریں