سیاست میں تربیت ہو جاتی تو کوئی نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ خالد مقبول

سیاست میں تربیت ہو جاتی تو کوئی نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟ خالد مقبول

حیدرآباد: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم اپنے حصے کا پاکستان اپنے ساتھ لے کر آئے تھے۔

مہاجروں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے، خالد مقبول صدیقی

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ہماری جگہ کوئی لے گا وہ ہم سے بہتر ہو گا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ یہاں کارخانے نہیں تھے اور تعلیم نہیں تھی وہ ہم اپنے ساتھ لائے تھے۔

ہمارے مسائل حل نہ ہوئے تو شاید حکومت سے باہر آنا پڑے، عامر خان

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں تربیت ہو جاتی تو کوئی نہیں کہتا کہ مجھے کیوں نکالا؟


متعلقہ خبریں