قائداعظم محمد علی جناح میرے آئیڈیل ہیں، نیلم منیر


اسلام آباد: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا۔

فوٹو شیئرنگ کی معروف ایپ انسٹاگرام پر نیلم منیر نے قائداعظم محمد علی جناح سے متعلق ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے آئیڈیل اور سب سے زیادہ پسندیدہ شخصیت ہیں۔

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

My Ideal and most favorite Personality.. ♥️

‏‎‏‎ Neelam Muneer Khan‎‏ (@‏‎neelammuneerkhan‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏ پر ‏‎‎‏


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قائداعظم نے اپنے خطاب میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قومی زبان کوئی اور نہیں صرف اردو ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اگر کوئی بھی آپ کو گمراہ کرنے کی کوشش کرے تو وہ آپ کا دشمن ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک زبان کے بغیر کوئی قوم متحد نہیں رہ سکتی۔

دوسری جانب نیلم منیر کے مداحوں نے ان کی پوسٹ کو خوب پسند کیا۔ ایک مداح نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پاکستانی ہونے اور اردو زبان بولنے پر فخر ہے۔


متعلقہ خبریں