اسپین: کورونا، وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی، کرفیو کا اطلاق

اسپین: کورونا، وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی، کرفیو کا اطلاق

میڈرڈ: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اسپین میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کورونا کی دوسری لہر، فرانس کے 9 شہروں میں کرفیو لگانے کا اعلان

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کورونا کی دوسری لہر کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے کیناری جزائر کے علاوہ تمام شہروں میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

اس ضمن میں عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان خود وزیراعظم پیڈرو سانشز نے کیا۔ انہوں نے اس سلسلے میں باقاعدہ ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیڈرو سانشز نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک میں ہنگامی حالت مئی کے آغاز تک رہے گی۔ انہوں ںے واضح کیا کہ ہم جس صورتحال سے دوچار ہیں وہ نہایت شدید ہے۔

کورونا وائرس: دنیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہو گئی

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسپین میں ہنگامی حالت اور کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ تقریباً اڑھائی گھنٹے جاری رہنے والے کابینہ کے اجلاس میں طویل بحث و مباحثے کے بعد کیا گیا ہے۔

اسپین میں سرکاری طور پر کہا گیا ہے کہ رات کے کرفیو کے اوقات کار صبح گیارہ بجے تک نافذ العمل ہوں گے۔

کورونا وائرس: دنیا بھر میں 11 لاکھ 50 ہزار سے زائد اموات

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک میں ہنگامی حالت کا نفاذ ابتدائی طور پر 15 دنوں کے لیے ہے لیکن آئندہ چھ ماہ تک اس کے نفاذ کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لینا ضروری ہو گا۔


متعلقہ خبریں