سام سانگ کے چیئرمین لی کُن ہی 78 سال کی عمر میں چل بسے


کوریا کی معروف اسمارٹ فونز اور الیکٹرانکس بنانے والی کمپنی سام سانگ کے چیئرمین لی کُن ہی 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لی کن ہی کا انتقال اتوار کو ہوا ہے تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  لی کُن ہی نے اپنے والد کی چھوٹے پیمانے پر محیط کاروبار کو دنیا کا ایک بڑا برینڈ بنا دیا ہے۔

ان کے زیر نگرانی سام سنگ اسمارٹ فونز اور الیکڑانکس کے میدان میں کئی اہم سنگ میل عبور کئے۔

ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے تحت کمپنی نے میمری چیپس، سیمی کنڈکٹرز سمیت ڈیجیٹیل ڈیوائسز میں استعمال ہونے والے آلات بنائے۔

سام سنگ پر صارفین کو دھوکا دینے کا الزام

فوربز کے مطابق لی کن ہی جنوبی کوریا کے امیر ترین کاروباری شخصیت تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 21 بلین ڈالر ہے۔

خیال رہے کہ لی کن ہی سام سنگ گروپ کے بانی لی بیونگ چھول کے بیٹے تھے جو 9 جنوری 1942 کو جنوبی کوریا کے صوبہ جنوبی گیونگ سانگ کی کاونٹی اویریﺅنگ میں پیدا ہوئے۔

2014 میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھے۔


متعلقہ خبریں