جلسہ پی ڈی ایم کا ہے یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

جلسہ پی ڈی ایم کا ہے یا بی جے پی کا؟ وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ اویس نورانی بلوچستان کو الگ ریاست بنانے کی بات کر رہے ہیں۔

بھارت، اسرائیل اور پی ڈی ایم ہمارے دشمن ہیں، شبلی فراز

ہم نیوز کے مطابق جام کمال نے استفسار کیا ہے کہ پی ڈی ایم کس کا بیانیہ بیان کررہی ہے؟ انہوں نے سوال کیا کہ یہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے یا بی جے پی کا؟

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن چھوٹا بڑا صوبہ کہنا بند کردے۔

اویس نورانی اورپی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شہباز گل

انہوں نے کہا کہ یہ بات ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان کو چھوٹا صوبہ سمجھتے ہیں حالانکہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔


متعلقہ خبریں