بہاولپور میں 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب کا انعقاد


بہاولپور: پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سول سوسائٹی کے زیر انتظام 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سول سوسائٹی کی جانب سے بچیوں کو ضروریات زندگی کے جہیز سمیت باراتیوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانا بھی دیا گیا۔

سول سوسائٹی اوچ شریف کی کاوشوں سے اوچ شریف کے میرج ہال میں ایک پر وقار تقریب سجائی گئی جس میں شہر اور گردونواح کے 40 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب سجائی گئی۔

بینک ملازمین کے لیے خوشخبری: دوسری شادی کریں،ایک کروڑ دینار پائیں

سول سوسائٹی کی جانب سے 40 بچیوں کو فرنیچر، عروسی کپڑوں سمیت ضروریات زندگی کے استعمال کی اشیاء کا جہیز بھی دیا گیا۔

اس موقع پر صدر سول سوسائٹی اوچ شریف عمر خورشید سہمن نے کہا کہ اس عظیم مقصد کی تکمیل پر رب کے شکر گزار ہیں اور اس کاوش میں جن دوستوں نے تعاون کیا وہ ان کے شکر گزار ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ،۔

اس موقع پر بچیوں کے والدین کا کہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں وہ اپنی بچیوں کی شادی کرنے کے لئے بہت پریشان تھے، وہ شکریہ ادا کرتے ہیں سول سوسائٹی کا جنہوں نے ان کی بچیوں کی شادی کے لئے جہیز سمیت تمام ضروریات کا بندوبست کیا۔


متعلقہ خبریں