چیئرمین نیب نے کل اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کر لیا

ڈائریکٹر ایف آئی اے وقار چوہان ڈی جی نیب نعتینات

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کل اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

شہباز شریف نے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا، نیب رپورٹ

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے طلب کیے جانے والے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور ڈی جیز نیب شرکت کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین نے واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔

چیئرمین نے کہا ہے کہ نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کے لیے چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ انہوں ںے کہا کہ مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں۔

کرپشن کرنے والوں کیخلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، چیئرمین نیب

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ریٹائرڈ) جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ عدالتوں میں نیب مقدمات کی پیروی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ انہوں ںے واضح طور پر کہا کہ تمام مقدمات میں قانون کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تفتیش مکمل کی جائے گی۔

ایل این جی ریفرنس: شاہد خاقان عباسی کیخلاف فوری فرد جرم عائد کرنے کی نیب کی استدعا مسترد

ہم نیوز کے مطابق ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی جانب سے طلب کیے جانے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں تمام بیوروز کی کارکردگی میں بہتری کے اقدامات بھی زیر غور آئیں گے۔


متعلقہ خبریں