جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، فواد چوہدری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جنوری میں پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک لمبےعرصے تک نہیں چل سکے گی اور اپوزیشن پارٹیز میں اپنے اندر ہی پھوٹ پڑ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں، اپوزیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا گھر بھیجنا ہے بلکہ ان کی پوری قیادت خود گھر چلی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اخلاقی جواز کھو چکی، مولانا فضل الرحمان

وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے جیسے اپوزیشن کا اپنا بیانیہ کمزور ہوتا جائے گا اس کے ساتھ ہی ان کے باہمی اختلافات بھی بڑھتے جائیں گے اور نواز شریف کے جنوری تک ملک واپس آنے کے بعد تحریک سے جان نکل جائے گی۔


متعلقہ خبریں