بھکاری خاتون5رہائشی عمارتوں کی مالک نکلی

بھکاری خاتون5رہائشی عمارتوں کی مالک نکلی

فائل فوٹو


مصر کی پولیس نے ایک57 سالہ بھکاری خاتون کو گرفتار کیا ہے اور تفتیش سے معلوم ہوا کہ وہ 30 لاکھ پاؤنڈز اور 5 رہائشی عمارتوں کی مالک ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس وقت  پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتر کر پیدل گھر کے لیے روانہ ہونے لگی۔

پولیس نے یہ منظردیکھ لیا اور اسے گھر سے حراست میں لے لیا۔ خاتون کٹی ہوئی ٹانگ کا بہانا بنا کر وہیل چیئر پر ملک کے مختلف علاقوں میں بھی مانگتی تھی۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ خاتون کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ہیں۔

اس کے بینک اکاؤنٹس میں 30 لاکھ مصری پاؤنڈز ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں موجود 5 رہائشی عمارتوں کی مالک ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل لبنان میں بھی ارب پتی بھکاری عورت کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لبنان کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی خاتون کے بنک اکاؤنٹ میں سوا ارب لبنانی پاؤنڈ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

خاتون ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی تھی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 13 کروڑ روپے بنتی ہے۔

دبئی کی ایک مسجد کے قریب بھی ایک خاتون کو بھیک مانگتے پایا گیا جو اپنی لینڈ کروزر سے تھوڑی پہلے ہی اتری تھی۔


متعلقہ خبریں