آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سیز فائر ہو گیا، امریکی دعویٰ

آذربائیجان پر فضائی حملہ، 21 شہری جاں بحق

فوٹو: فائل


واشنگٹن: امریکہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سیز فائر کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماوَں نے جنگ بندی معاہدے پر عمل پیرا ہونے پر اتفاق کیا اس جنگ بندی معاہدے سے بہت سی جانیں بچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیز فائر ڈیل کروانے پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اپنی ٹیم کے دیگر ممبران پر فخرہے۔ دونوں ممالک کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سیز فائر پر اتفاق ہوا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیز فائر معاہدے پر آذربائیجان اور آرمینیا کو مبارکباد بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان متنازعہ علاقہ نگورونو کاراباخ میں آج سے جنگ بندی معاہدے کا نفاذ ہو گا۔


متعلقہ خبریں