دبئی: برج خلیفہ نیلے رنگ میں کیوں روشن ہوا ؟

دبئی: برج خلیفہ نیلے رنگ میں کیوں روشن ہوا ؟

دبئی: دنیا کا بلند ترین ٹاور برج خلیفہ اقوام متحدہ کی سالگرہ کے موقع پر نیلے رنگ میں روشن ہوا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کا بلند ترین ٹاور برج خلیفہ اپنے اور دیگر ممالک کے قومی دن کے موقع پر اظہار یکجہتی کے لیے ان کے پرچموں میں رنگ جاتا ہے تاہم اس بار برج خلیفہ نیلے رنگ میں روشن ہوا۔

برج خلیفہ اس بار 193 ممالک کی نمائندگی کرنے والے ادارے اقوام متحدہ کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر اس کے لوگو اور پرچم کے رنگ میں روشن ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دبئی حکام نے لکھا کہ اقوام متحدہ آج بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا پہلے تھا اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر امن کے مشن کو آگے بڑھاتے رہیں گے کیونکہ ہم ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ

انہوں نے کہا کہ ہمیں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے اور ہم مل کر دنیا کو پرامن بنا سکتے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں