پنجاب میں کورونا کے 198نئے کیسز رپورٹ


لاہور: محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے 198 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 198 نئے کیسز کے ساتھ صوبہ میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 875 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  لاہور میں 87، راولپنڈی میں 19، وہاڑی میں ایک، ساہیوال میں 4 اور جہلم میں کورونا وائرس کے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے707نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شہر بہاولپور میں 7 اور ملتان میں 27 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ  بہاولپور میں 7 اور ملتان میں کورونا وائرس کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے،
سیالکوٹ میں 3، گجرات میں 4، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 5، میانوالی میں ایک اور جھنگ میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

ڈیرہ غازی خان میں 5، اٹک میں ایک، مظفر گڑھ میں 2 اور فیصل آباد میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سرگودھا میں 3، بہاولنگر میں 2 اور خوشاب، لیہ، شیخوپورہ، منڈی بہاؤا لدین، گوجرانوالہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق نارووال، رحیم یارخان اور راجن پورمیں کورونا کا ایک ایک کیس سامنے آیا۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے پاکستان میں 707 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹےمیں کورونا سے 3 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار739 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 11 ہزار75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں اور10 ہزار788 زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 310 افراد متاثر

کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار 335 اور سندھ میں 2 ہزار 598 اموات ہو چکی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 269، اسلام آباد میں 212، بلوچستان میں 148، ‏گلگت بلتستان میں 90 اور آزاد کشمیر میں 87 ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں