امریکی انتخابات میں بریڈ پٹ کس کو سپورٹ کر رہے ہیں؟

بریڈ پٹ نے بھی جو بائیڈن کی حمایت کر دی

فائل فوٹو


سیاست سے دور رہنے والے ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ نے ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

ورلڈ سیریز گیم 4 کے دوران 60 سیکنڈز کی’میک لائف بیٹر‘ کے نام سے اشتہار چلایا گیا جس میں بریڈ پٹ خود تو دکھائی نہیں دئیے لیکن ان کی آواز نے بائیڈن کو ہر امریکی کا صدر قرار  دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ وہ صدر چاہتا ہے جو ان کو عزت دے اور اب کی آنکھوں میں دیکھ کر سچ بول سکے۔

بریڈ پٹ ہالی ووڈ اسٹار ہمیشہ سیاست سے دور رہے ہیں تاہم انہوں نے 2012 میں وائٹ ہاوس کا دورہ کیا تھا جب بائیڈن نائب صدر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

اس قبل امریکہ کے سابق صدر بارک اوباما نے بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیدن کے حق میں نکلنے والی ایک ریلی میں شرکت کی تھی۔

امریکی سینیٹربرنی سینڈر ز نے بھی صدارتی انتخابات 2020 کےلیےسابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں۔

برنی سینڈر خود بھی صدارتی امیدوار تھے لیکن انہوں نے جوبائیڈن کے ہمراہ  براہ راست مناظرے کے دوران انتخابات سے دستبردار ہوگئے تھے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے لیے تین نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جس میں صدر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔


متعلقہ خبریں