برطانیہ میں آئی فون12 صارفین کو دشواری کا سامنا

فائل فوٹو


برطانیہ میں آئی فون 12 استعمال کرنے والوں کو کورونا ایپ چلانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ استعمال کرتے وقت فون انھیں ایک ایرر کا پیغام دکھا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسئلہ تب پیش آتا ہے جب آپ اپنے پرانے فون سے ایپس کو آئی کلاؤڈ بیک اپ کے ذریعے نئے فون میں منتقل کرتے ہیں۔

ایسا کرنے سے ایپ کی بلوٹوتھ پر مبنی’میچنگ فیسیلیٹی‘ کام نہیں کرتی۔ خیال رہے کہ برطانیہ میں اب تک 18 لاکھ افراد ’این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ‘ انسٹال کرچکے ہیں۔

امریکہ کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے14 اکتوبر کو آئی فون12 متعارف کرایا تھا۔ ایپل کمپنی نے آئی فون 12 سیریز کے 4 فون متعارف کرائے۔

کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 منی، آئی فون 12، آئی فون 12 پرو، آئی فون 12 پرو میکس متعارف کرایا گیا۔ آئی فون 12 انتہائی تیز رفتار فائیو جی سروس کے ساتھ ہیں جس کا کیمرہ 12 میگا پکسل ہے۔

آئی فون 12 منی کی قیمت 699 ڈالر رکھی گئی ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 14 ہزار 585 روپے بنتے ہیں جبکہ آئی فون 12 کی قیمت 799 ڈالر ہے جو پاکستانی 1 لاکھ 30 ہزار 978 روپے۔

برطانیہ میں آئی فون صارفین کو  این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ استعمال کرنے پر ایرر دیا جاتا ہے۔ این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ جن موبائل فونز میں چل سکتی ہے ان کی فہرست میں آئی فون12 کا نام شامل نہیں۔

اس مسئلے سے نجات کیلئے صارفین کو آئی فون12 کی سیٹنگز تبدیل کرنی پڑے گی۔ ایپ سیٹنگ میں جا کر نوٹیفکیشن کی سیٹنگ کو دوبارہ سے ٹھیک کرنا پڑے گا۔

کمپنی کی جانب سے معلومات فراہم نہ ہونے کے سبب چند صارفین نے اس کا خود ساختہ حل بھی تلاش کیا ہے۔ کچھ صارفین نے این ایچ ایس کووڈ 19 ایپ ری انسٹال کر کے مسئلے کا حل نکالا ہے۔

ری انسٹال کرنے کا نقصان یہ ہے کہ ایپ نے جومعلومات پہلے جمع کی تھیں وہ سب ڈیلیٹ ہوجاتی ہے۔


متعلقہ خبریں