انبیاء کی توہین کرنے والا امن پسند نہیں ہو سکتا، علامہ طاہر اشرفی



لاہور: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ انتہا پسندی کےخاتمے کیلئے ہر فرد کو کردار ادا کرنا ہوگا، انبیاء کی توہین کرنے والا امن پسند نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت نے گستاخانہ مواد کی سرپرستی کی ہے، مذہب کے نام پر توہین کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، گستاخانہ خاکوں پر ہم سب کے دل دکھی ہیں۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر پاکستان دیگر ممالک سے رابطے میں ہے، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے فرانسیسی سفیر کو طلب کیا، یہ معاملہ او آئی سی میں بھی اٹھائیں گے۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےاقوام متحدہ اور عالمی سطح پر ناموس رسالت اور اسلاموفوبیا کا معاملہ اٹھایا، وزیراعظم نے کہا کہ لیڈر وہ ہے جو لوگوں کو متحد کرے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسلامی ممالک سےرابطےمیں ہے، مستقل بنیادوں پر گستاخی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں