آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

فوٹو: فائل


راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے وزیر دفاع جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر کی ملاقات ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے نمائندے نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات اور فوجی تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف اور ترک وزیر دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور برادانہ تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں جو اب دیرپا شراکت داری میں تبدیل ہو رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

ترک وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا سے بھی ملاقات کی۔ جنرل ریٹائرڈ ہولسی اقر نے پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کو بھی سراہا۔


متعلقہ خبریں