اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

گلگت بلتستان انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول

فوٹو/ فائل


کھرمنگ: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی ہوئی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پی ڈی ایم کا ساتھ  دیں، پورے پاکستان میں جمہوریت بحال کریں گے۔

دو قدم آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن پیچھے نہیں ہٹ سکتے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آپ لوگوں نے تیر کے نشان پر مہر لگانا ہے کیونکہ یہ اقتدار کی لڑائی نہیں ہے بلکہ آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جگہ جگہ استقبال کیا گیا، زندگی بھرآپ کی محبت نہیں بھول سکتا۔ انہوں ںے کہا کہ آج ہم ایٹمی طاقت ہیں تو اس کااعلان بھٹو نےانہی پہاڑوں پرکیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ جمہوری جدوجہد میں کھرمنگ کے نوجوانوں کا خون شامل ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی انسانی حقوق کی جدوجہد پریقین رکھتی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کو شناخت پیپلزپارٹی نے دلائی تھی۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو تمام حقوق دلوائیں بھی دلوائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ گلگت بلتستان کے ساتھ جووعدہ کیا وہ ہم سب نے پورا کرنا ہے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی نے ایف سی آر کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں آٹے کا بحران ہے اور عمران خان اسٹیل ملز کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکمران از خود تو فیصلے کرلیتے ہیں لیکن آپ کی بات نہیں سنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ ہمیں جمہوری حقوق دیں۔

ایک دوسرے کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی باتیں ماضی کا حصہ ہیں، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے آپ کو جمہوری حقوق دلوانا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آپ کو پی ٹی آئی کی تباہی سے بچانا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان روزگار کے ادارے بند کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی کی وجہ سے نوجوان بیروزگار ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی حکومت نے تنخواہوں میں100 فیصد اور پنشن میں 150 فیصد اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی صرف سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخوامیں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرزکا منصوبہ بینظیربھٹو کا کارنامہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ بینظیربھٹونے خواتین  کو بھی روزگارکے مواقع فراہم کیے۔

حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے جو وعدہ کیا وہ جھوٹا نکلا اور ہر وعدے پر یو ٹرن لیا۔ انہوں ںے کہا کہ اگر موقع ملا تو آپ کے تمام مسائل حل کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ خواہش مند ہوں کہ غریب کا بچہ بھی پڑھے۔

عدالتی فیصلے کے بعد حکومت اخلاقی جواز کھو چکی، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ ہرڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی کیمپس بنائیں گے، معذور افراد کے لیے کوٹے پرنوکریاں دیں گے اور مزدوروں کے لیے مزدور کارڈ پروگرام شروع کریں گے۔


متعلقہ خبریں