ہری پور: کورونا کے باعث پانچ اسکول بند

کورونا ریپڈ رسپانس ٹیم نے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

ہری پور: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ہری پور میں پانچ اسکول بند کردیے گئے ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق

ہم نیوز کے مطابق جو اسکول بند کیے گئے ہیں ان میں سرائےنعمت خان، کھلابٹ، کھوئی ناڑا، پنیاں اورشاہ مقصود میں واقع اسکول شامل ہیں۔

پاکستان میں مہلک وبا کورونا وائرس کے 707  مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 602 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے تین اموات ہوئی ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار739 تک پہنچ گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ، مختلف سیکٹرز کی گلیاں بند کرنے کا فیصلہ

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے 3 لاکھ 11ہ زار75 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جب کہ 10 ہزار788 زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں