آلو، مٹر،گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے، فواد چودھری



اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ آلو،مٹر اور گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے، ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے سائنس وٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بارالیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرائی ہے، 6 مہینوں میں موٹروے پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ کی سہولت دستیاب ہو گی۔

جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ  تین سال میں الیکٹرک وہیکل کے شعبے میں 2 سے 4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع  ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے طلبا نے پہلی بار بجلی سے چلنے والی تین پہیوں والی گاڑی بنائی ہے۔ بہت جلد الیکٹریکل بسوں کی تیاری بھی پاکستان میں ہو گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ جب تک ہم ٹیکنالوجی کو پروموٹ نہیں کریں گے ہمارے معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ کوشش ہے کہ ٹیکنالوجی میں خودمختار ہو جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی جامعات کو مارکیٹ کے ساتھ منسلک کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں