روز ویلٹ ہوٹل نیویارک: تین سال کے دوران آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی

روز ویلٹ ہوٹل نیویارک: تین سال کے دوران آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی گزشتہ تین سال کے دوران خالص آمدنی سات ملین ڈالرز سے زائد رہی ہے۔

امریکہ: روز ویلٹ ہوٹل کی بندش کا فیصلہ مؤخر

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی گزشتہ تین سال کی خالص آمدنی سات ملین ڈالرزاسے زائد رہی ہے۔

قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے جواب کے مطابق سال 2017 میں روز ویلٹ ہوٹل نے 2 اعشاریہ 447 ملین ڈالرز کمائے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روزویلٹ ہوٹل خریدنے میں دلچسپی

پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نے سال 2018 میں 3 اعشاریہ 164 ملین ڈالرز کمائے تھے۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نے سال 2019  میں ایک اعشاریہ 495 ملین ڈالرز منافع کمایا ہے۔

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کے مہنگے ترین علاقے مین ہٹن میں واقع ہے اور 100 سال قدیم ہونے کی وجہ سے خاصی اہمیت کا حامل گردانا جاتا ہے۔

چیئرمین نیب کا روزویلٹ ہوٹل بند کرنے کا نوٹس

امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے متعلق بھی یہ خبریں ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہی ہیں کہ وہ بھی اس کو خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔


متعلقہ خبریں