پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے اڑان بھرنے کی اجازت طلب کرلی

پی آئی اے: سعودی عرب کے شہر القصیم کیلیے اڑان بھرنے کی اجازت طلب کرلی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں چلانے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست دے دی ہے۔ پی آئی اے نے اس حوالے سے اپنی تیاری بھی شروع کردی ہے۔

پی آئی اے کا عید میلاد النبیﷺ پر عمرے کا خصوصی پیکج

ہم نیوز نے سعودی عرب کے اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید الما لکی سے پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے ملاقات کی ہے۔

اخبار کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے سعودی عرب کے سفیر سے ملاقات میں درخواست کی ہے کہ وہ القصیم  کے لیے پی آئی اے کے  طیاروں کو اڑان بھرنے کی اجازت دلوانے میں تعاون کریں۔

ہم نیوز نے اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ سے پی آئی اے سعودی عرب کے شہر القصیم کے لیے پروازیں شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔

پی آئی اے: نجف کے لیے چار خصوصی پروازیں اڑانیں بھریں گی

پی آئی اے ترجمان نے سعودی عرب کے اخبار سے بات چیت میں اعتراف کیا کہ پروازیں اسی وقت شروع کی جائیں گی جب سعودی حکام اجازت دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پروازوں کی تعداد کا تعین بھی سعودی عرب کے حکام کریں گے۔


متعلقہ خبریں