پی ایس ایل 5، بین ڈنک پاکستان آنے کیلئے بے تاب


اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک پاکستان آنے کیلیے بےتاب ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ دوبارہ پاکستان آنے کے لیے بہت ذیادہ پُرجوش ہوں، نومبر میں ہونے والے پی ایس ایل فائیو کے میچز میں شرکت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ ساتھی کھلاڑیوں کو ملنے کے لیے بے تاب ہوں، پُرامید ہوں کہ لاہور قلندرز کے فینز کے لیے پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھاؤں گا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیوی کھلاڑی بن ڈنک کے پی ایس ایل 5 کے دوران اپنی بلے بازی کے جوہر دکھا کر لاہور قلندرز کو کئی اہم معرکوں میں فتح دلائی ہے۔

بین ڈنک نے چھ میچز میں 199 کی اسٹرائیک ریٹ سے 257 رنز بنا رکھے ہیں جن میں دو نصف سنچریاں شامل ہیں۔

پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے بقیہ چاروں میچز 14 سے 17 نومبر کو لاہورمیں کھیلےجائیں گے جب کہ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 نومبرکو کھیلا جائےگا۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے بقیہ چاروں میچز کورونا پروٹوکولز کے تحت کھیلے جائیں گے۔

چودہ نومبر کو پوائنٹس ٹیبل کی نمبر ون ٹیم ملتان سلطانز پہلے کوالیفائر میں کراچی کنگز کے مد مقابل ہوگی۔ جیتنے والی ٹیم فائنل میںٰ پہنچ جائے گی۔ چودہ نومبر کو پہلا ایلیمنیٹر کھیلا جائے گا ۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی مد مقابل ہوں گی۔

جیتنے والی ٹیم پندرہ نومبر کو پہلے کوالیفائر میں کی ہارنے والی ٹیم سے مقابلہ کرے گی ۔

سترہ نومبر کو ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جائے گا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق چاروں میچز بنددروازوں میں کھیلےجانےکا پلان ہے، جس کا حتمی فیصلہ اکتوبر میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پی سی بی کا زمبابوے سیریز کے فوری بعد پی ایس ایل کے بقیہ میچز کرانے پر غور


متعلقہ خبریں