جنرل باجوہ کی ہدایت: ممتاز گلوکار شوکت علی علاج کیلیے سی ایم ایچ منتقل

ممتاز گلوکار شوکت علی کی طبیعت بگڑ گئی، دعائے صحت کی اپیل

لاہور: ملک کے ممتاز گلوکار شوکت علی کو کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) لاہور منقل کردیا گیا ہے۔ شوکت علی کو سی ایم ایچ منتقل کرنے کی ہدایت چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی ہیں۔

گلوکار شوکت علی گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف ڈائیلاسز سندھ منتقل

ہم نیوز کے مطابق گزشتہ کافی عرصے سے جگر اور گردوں کے عارضے میں مبتلا گلوکار شوکت علی کو گزشتہ دنوں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر گمبٹ میں واقع اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع جگر کے اسپتال میں نامور گلوکار دس دن تک زیر علاج رہے ہیں۔

گلوکار شوکت علی خان علیل ہوگئے، اسپتال منتقل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے ممتاز فنکار کا سی ایم ایچ منتقل کیے جانے کے بعد پھولوں کے گلدستے بھیجے گئے ہیں اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہاربھی کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گلوکارشوکت علی نے سی ایم ایچ منتقل کیے جانے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان کی خدمت کرنے پہ خوش ہوں، گلوکار شوکت علی

ممتاز گلوکار شوکت علی ذیابیطس (شوگر) کےمریض ہیں اوران کے دل کا بھی بائی پاس آپریشن ہو چکا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق ان دو امراض کی وجہ سے شوکت علی کے جگر کی پیوند کاری نہایت مشکل عمل ہے۔


متعلقہ خبریں