بلوچستان: وزیراعلیٰ جام کمال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

جام کمال کے پاس رات 12 بجے تک کا وقت ہے، انہیں گھر جانا چاہیے: عبدالرحمان کیتھران

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ان کا دو ہفتے قبل کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں ںے خود قرنطینہ کرلیا تھا۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال میں کورونا کی تشخیص

ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ایس او پیز پرعمل درآمد کرنے کے علاوہ جن افراد میں علامات ظاہر ہوں وہ فوری طور پر خود کو قرنطینہ کرلیں۔

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے دو ہفتے قبل 13 اکتوبر 2020 کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

قائداعظم یونیورسٹی میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے دوسری لہر آنے کے خدشات بھی کچھ دن قبل ظاہر کیے گئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی کچھ دن قبل اپنی ٹوئٹ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت اللہ کے کرم سے پاکستان میں کورونا کم پھیلا لیکن سردیوں میں کورونا کی دوسری لہر آسکتی ہے۔

ہری پور: کورونا کے باعث پانچ اسکول بند

انہوں نے کہا تھا کہ عوامی مقامات پر ہرکوئی ماسک پہنے، تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔


متعلقہ خبریں