ناسا نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کر دی


امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پانی کی موجودگی کی تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم بیڈین اسٹائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو جاری کی ہے اور اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ہم نے سوفیا ٹیلی اسکوپ کی مدد سے چاند پر موجود پانی دریافت کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جانتے کہ اسے فوری طور پر استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں لیکن یہ دریافت ہمارے چاند پر موجود پانی سے متعلق منصوبوں کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں