صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

Turkish President Recep Tayyip Erdogan gestures as he speaks during a joint press conference with the Greek prime minister in Athens on December 7, 2017. President Recep Tayyip Erdogan began a state visit to Greece on December 7, the first by a Turkish head of state in 65 years, by needling his hosts with revisionist border talk and complaints about its treatment of Muslims. / AFP PHOTO / Louisa GOULIAMAKI


انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ انقرہ کے ملت کنونشن سینٹر میں عید میلاد النبیﷺ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔

ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

ہم نیوز نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں عالمی سربراہوں سے درخواست کی کہ اگر فرانس میں مسلمانوں کے خلاف ظلم روا رکھا جا رہا ہے تو ہم سب کو مل کر اس کی تلافی کرنی چاہیے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فرانس کے صدر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے ان کے معائنے کا مشورہ دیا تھا جس پر فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

وزیراعظم کا اسلام مخالف مواد پر پابندی کیلئے فیس بک کے سربراہ کو خط

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔


متعلقہ خبریں