پنجاب: محکمہ ایکسائز نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی

پنجاب: محکمہ ایکسائز نے تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی

لاہور: پنجاب کے محکمہ ایکسائز نے اپنی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ کرلی ہے۔ لمبرگنی کے مالک نے 45 لاکھ 32 ہزار روپے ٹیکس ادا کر کے اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کرائی ہے۔

جعلی کاغذات پر گاڑیوں کی رجسٹریشن،ایکسائز ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

ہم نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی سید ارجمند بخاری جنہیں مہنگی گاڑیوں کا شوق ہے، نے اس مرتبہ باہر سے مہنگی ترین گاڑیوں میں شمار ہونے والی لمبرگنی کار درآمد کی جس کی کل قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔

12 کروڑ روپے مالیت کی قیمتی گاڑی جب پاکستان پہنچی تو اس کی رجسٹریشن کا مسئلہ درپیش ہوا کیونکہ محکمہ ایکسائز کے پاس دس کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کی سہولت ہی نہیں تھی۔

محکمہ ایکسائز کا گاڑیوں کے کاغذات ڈاک کے ذریعے بھجوانے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سید ارجمند بخاری نے صوبائی محکمہ ایکسائز کو اس ضمن میں درخواست دی تو اس کے بعد حکام بالا سر جوڑ کر بیٹھے اور انہوں نے خصوصی اجازت ملنے کے بعد اس کی گاڑی کو رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔

بیرون ملک سے درآمد کی جانے والی قیمتی گاڑی لمبرگنی کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے صوبائی محکمہ ایکسائز نے اس کے مالک سید ارجمند بخاری سے اس مد میں 45 لاکھ 32 ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

اس طرح سید ارجمند بخاری کی ملکیت قرار دی جانے والی گاڑی صوبائی محکمہ ایکسائز میں رجسٹرڈ ہونے والی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی قرار پائی ہے۔ اس طرح یہ محاورہ ایک مرتبہ پھر سچ ثابت ہو گیا ہے کہ شوق دا کوئی مول نہیں۔


متعلقہ خبریں