شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری: اسٹیڈیم کی رونقیں لوٹنے والی ہیں؟

شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری: اسٹیڈیم کی رونقیں لوٹنے والی ہیں؟

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بعد شائقین اسپورٹس کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ آخر میدانوں کی رونقیں کب لوٹیں گی؟ اس سوال کا جواب اب شاید بہت جلد ملنے والا ہے کیونکہ اس امید کا اظہار کیا جارہا ہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کو دیکھنے کے لیے شائقین کو اجازت دے دی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان

ہم نیوز نے عالمی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کے حوالے سے حکام کا یہ مؤقف سامنے آیا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی۔

میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم گزشتہ کئی ماہ سے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کا شکار ہے اور وہاں کسی کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئندہ ہفتے گھوڑوں کی ہونے والی ریس کے حوالے سے بھی حکام کا فیصلہ سامنے آیا تھا کہ شائقین کو میلبرن کپ دیکھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

آسٹریلیا میں حکام کی جانب سے شائقین کرکٹ کو اجازت دینے کا معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پیر کے دن کورونا کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

خبر رساں ادارے کے مطابق وکٹوریہ اسٹیٹ کے پریمیئر ڈینیئل اینڈریوز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ میلبرن کپ سے مختلف ہے۔

انہوں نے اپنی بات چیت میں اس امید کا اظہار کیا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ لوگ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں میچ دیکھنے لازمی آئیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الوقت کہنا مشکل ہے کہ کتنے لوگ آئیں گے لیکن لوگ آئیں گے ضرور، یہ میرا یقین ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم میں سندھ کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا گیا، ناصر شاہ

بھارت کی ٹیم دسمبر2020 اور جنوری 2021 کے درمیانی عرصے میں آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچز، تین ٹی 20 اور تین ایک روزہ میچز کھیلے کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔


متعلقہ خبریں