پیپلزپارٹی نئے انتخابات کے مطالبے کے ساتھ نہیں ہے، فواد چودھری کا دعویٰ

پیپلزپارٹی نئے انتخابات کے مطالبے کے ساتھ نہیں ہے، فواد چودھری کا دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ جلسے کی ناکامی نے اپوزیشن کا دھڑن تختہ کردیا ہے۔

جنوری میں پی ڈی ایم کی تحریک کا بوریا بستر گول ہو جائے گا، فواد چوہدری

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ  اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ ضرور شروع ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ لیکن اگر اپوزیشن نیب کیسزمیں ریلیف مانگے تو پھربات نہیں ہو سکے گی۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ حکومت کو بلیک میل کر کے مطالبات نہیں منوائے جا سکتے ہیں۔

قانون کو مطلوب عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، شبلی فراز

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں دعویٰ کیا کہ حکومت اپنی مدت پانچ سال پوری کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  نئے انتخابات کا مطالبہ صرف مولانا اور ن لیگ کا ہے۔

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نئے انتخابات کے مطالبے کے ساتھ نہیں ہے۔

آلو، مٹر،گاجر بیچ کر پاکستان کی معیشت ٹھیک نہیں کر سکتے، فواد چودھری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بھی نواز شریف اور مریم نواز کے مطالبوں پر یکسوئی نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں