اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا، اویس نورانی

اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا ہو گا، اویس نورانی

اسلام آباد: پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ جلسے میں زبان پھسلنے کی وجہ سے جو ہوا اس پر فوری رجوع کیا۔

اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند مہینوں کی مہمان ہے، بلاول بھٹو

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کی جانب سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں انہون ںے کہا کہ میرے دادا اور میرے والد نے پاکستان بنانے میں قربانیاں دی ہیں۔

شاہ اویس نورانی نے کہا کہ سیاستدان سیاسی میدان میں مقابلہ کریں، حب الوطنی اورغداری کے فتوے نہ بانٹیں۔

اویس نورانی اورپی ڈی ایم نے آج آئین کی سنگین خلاف ورزی کی ہے، شہباز گل

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی پاکستان توڑنے کی بات نہیں کرسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت ہم سب کو مذاکرات کی میز پربیٹھنا ہو گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ قومی ڈائیلاگ فورم بننا چاہیے۔

کٹھ پتلیوں کا کھیل ختم ہونیکو ہے،عوام کی حاکمیت کاسورج طلوع ہونیوالا ہے:مریم

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں شاہ اویس نورانی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت اگرسنجیدہ ہے تو فوری طور پر فرانس سے اپنے سفیر کو بلائے اوراس کے سفیرکو واپس بھیجے۔


متعلقہ خبریں