فرانسیسی صدر نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اور قدم اٹھائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

فرانسیسی صدر نے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اور قدم اٹھائیں گے، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہے کہ حضوراکرمﷺ کی ناموس پر کوئی مسلمان سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہے۔

پیپلزپارٹی نئے انتخابات کے مطالبے کے ساتھ نہیں ہے، فواد چودھری کا دعویٰ

ہم نیوز کے پروگرام ’بڑی بات‘ میں میزبان عادل شاہ زیب کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کے تمام اسلامی ممالک سے رابطے کررہے ہیں۔

ممتاز عالم دین علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ گستاخانہ مواد کو روکنے کے لیے عالمی طور پرمؤثر قانون سازی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ اجتماعی قدم اٹھائے۔

پروگرام بڑی بات میں پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصیعلامہ طاہراشرفی نے واضح طور پر کہا کہ فرانسیسی سفیرکو بلا کراحتجاج ریکارڈ کرانا پہلا مرحلہ ہے۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

پروگرام بڑی بات میں میزبان عادل شاہ زیب کے استفسار پرعلامہ طاہراشرفی نے کہا کہ اگر فرانسیسی صدرنے اپنا رویہ نہیں بدلا تو اورقدم اٹھائیں گے۔


متعلقہ خبریں