’ فرانس یا فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں‘


اسلام آباد: لُو بسکٹ بنانے والی کمپنی کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کا فرانس یا فرانسیسی کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک پاکستانی کمپنی ہے جس سے ہزاروں پاکستانیوں کے روزگار وابستہ ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کمپنی میں حصص رکھنے والوں کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔ یہ چودہ سال پہلے تک فرانسیسی برانڈ تھا۔ جو 2007 میں غیرملکی کمپنی نے خرید لیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ فرانس میں جاری گستاخانہ خاکوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کردی

خیال رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے بعد عرب ممالک نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جب کہ پاکستان میں بھی ان مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے زور دیا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری مہم میں کہا گیا ہے کہ لو بسکٹس بنانے والی کمپنی  کانٹیننٹل بسکٹس لمیٹڈ کا تعلق فرانس سے ہے لہذا اس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔


متعلقہ خبریں