کورونا: سونگھنے کی صلاحیت کیوں متاثر ہوتی ہے؟ ماہرین نے جان لیا

کورونا: 92 سالہ بزرگ انتقال کے 18 روز بعد زندہ برآمد

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے انسان میں سونگھنے کی صلاحیت متاثر ہوجاتی ہے۔ یہ بات کووڈ 19 کی شناخت کے فوری بعد ہی طبی ماہرین کی جانب سے کہی گئی تھی لیکن سونگھنے کی صلاحیت کیوں اور کیسے متاثرہوتی ہے؟ تاحال اس ضمن میں ڈاکٹروں کی جانب سے حتمی بات نہیں بتائی گئی ہے.

ہری پور: کورونا کے باعث پانچ اسکول بند

اب ایک نئی تحقیق میں کچھ باتیں سامنے آئی ہیں جن سے کسی قدر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریضوں میں سونگھنے کی صلاحیت کیونکر اور کیسے متاثر ہوتی ہیں۔

کورونا کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق بیلجیئم میں کی گئی ہے جسے ایک مؤقر ہفت روزہ جریدے نے شائع کیا ہے۔

جریدے کے مطابق یو ایل بی یونیورسٹی کی فنکشنل برین میپنگ لیبارٹری کی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ کووڈ 19 کی وجہ سے مخصوص نیورونز کو سپورٹ کرنے والے خلیات متاثر ہو جاتے ہیں۔

قائداعظم یونیورسٹی میں 5 کورونا کیسز کی تصدیق

طبی تحقیق کے دوران ماہرین نے کووڈ 19 کے ایک درجن مریضوں اور 26 صحتمند افراد کے دماغوں کا نقشہ امیجنگ تیکنیک سے تیار کیا۔

بلجیئم میں کی جانے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سات مریضوں میں سونگھنے کی حس سے محرومی کورونا وائرس کی بنیادی علامت تھی۔ تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پانچ مریض آئندہ دس ہفتوں میں صحتمند ہو گئے جب کہ دیگر کو کورونا سے جیتنے کے 16 ہفتوں کے بعد بھی سونگھنے کا مسئلہ درپیش تھا۔

جریدے کے مطابق ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ دراصل یہ وائرس دماغ کے ان حصوں کو متاثر کرتا ہے جو سونگھنے کے عمل کا حصہ بنتے ہیں۔

کوروناوائرس: دنیا میں11لاکھ 59 ہزار سے زائد اموات

تحقیق کے دوران ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ کووڈ 19 کے کچھ مریضوں میں مخصوص حصے بشمول آلفیکٹری، آلفیکٹری بلبس اور ملحقہ دماغی ٹشوز بیماری سے متاثر ہوئے تھے۔

جریدے کے مطابق ماہرین نے اس بات کا امکان بھی ظاہر کیا ہے کہ اس بیماری سے ان دماغی خلیات کے لیے شوگر میٹابولزم کا عمل بھی متاثر ہوا جو کہ سونگھے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

تحقیق کے دوران ماہرین کسی حد تک اس نتیجے پر بھی پہنچے ہیں کہ عصبی خلیاتی کنکشنز کے افعال میں بھی کووڈ 19 کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی ہو۔

تحقیق کے مطابق سونگھنے کی حس سے محرومی کی شدید قسم کا تعلق کچھ آلفیکٹری کور میں زیادہ گلوکوز میٹابولزم سے جڑی ہوتی ہے۔

اسپین: کورونا، وزیراعظم نے ایمرجنسی نافذ کردی، کرفیو کا اطلاق

مؤقر جریدے کے مطابق بلجیئم میں کی جانے والی تحقیق کو تاحال کسی مستند طبی جریدے میں شائع نہیں کیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں