فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرادی

فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرادی

فوٹو فائل


ایمیزون اور گوگل کے مقابلے میں فیس بک نے مفت کلاؤڈ گیمنگ سروس متعارف کرا دی ہے۔

فیس بک کلاؤڈ گیمنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والی ایک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بن گئی ہے مگر اس کا طریقہ کار حریفوں سے مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک میسنجر پر ایک ساتھ50 لوگوں کو ویڈیو کالنگ کی سہولت

ایمیزون، گوگل اور دیگر کمپنیاں فیس کے عوض کلاؤڈ گیمنگ سروسز فراہم کرتی ہیں مگر فیس بک کی جانب سے یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔

فیس بک کے نائب صدر جیسن روبن کا کہنا ہے کہ ‘ہم مفت کھیلی جانے والی گیمز صارفین کو فراہم کریں گے، کم از کم آغاز پر ہم 4 کے، 60 فریم فی سیکنڈ کا وعدہ نہیں کررہے، جس کے عوض آپ کو ماہانہ 7 ڈالرز ادا کرنا پڑتے ہیں، ہم کوئی ہارڈوئیر جیسے کنٹرولر بھی فروخت کرنے کی کوشش نہیں کررہے’۔

انہوں نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے کلاؤڈ گیمنگ میں قدم رکھنے کی وجہ ایسی گیمنز صارفین تک پہنچانا ہے جو ہم فراہم کرسکتے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق کلاؤڈ پلیٹ فارم پر زیادہ پیچیدہ گیمز صارفین تک پہنچ سکیں گی جبکہ انسٹنٹ گیمز پلیٹ فارم بھی اپنی جگہ موجود رہے گا جو فیس بک ایپ میں کلاؤڈ گیمنگ کے ساتھ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک لاگ اِن کی تفصیلات چورانے والی25 ایپس پر پابندی عائد

فیس بک نے گزشتہ سال اسپین کی کلاؤڈ گیمنگ سروس پلے گیگا کو خریدا تھا جو اس نئی سروس میں مددگار ثابت ہوگا۔

مفت گیمز فیس بک کے بیٹا ورژن میں 26 اکتوبر سے دستیاب ہوں گی۔


متعلقہ خبریں