جیک ما کا اینٹ گروپ اسٹاک مارکیٹ میں 34 ارب ڈالر کے شیئر لائے گا

جیک ما کا اینٹ گروپ اسٹاک مارکیٹ میں 34 ارب ڈالر کے شیئر لائے گا

چین کی مالیاتی ٹیکنالوجی کمپنی اینٹ گروپ ہانگ کانگ اور شنگائی میں 34 ارب ڈالر کے شیئر اسٹاک مارکیٹ میں لانے کے لیے تیار ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ تاریخ میں کسی بھی کمپنی کی اسٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی انٹری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پانی کی بوتلیں فروخت کرنیوالا چینی شہری دولت میں جیک ما سے آگے نکل گیا

اینٹ ایک آن لائن پیٹمنٹ کا کاروبار ہے اور یہ اپنے صرف 11 فیصد حصص مارکیٹ میں لا رہا ہے جبکہ پوری کمپنی کی قیمت تقریباً 313 ارب ڈالر بنتی ہے۔

اینٹ گروپ کے پیچھے ارب پتی چینی کاروباری شخصیت جیک ما ہیں جو کہ ای کامرس پیلٹ فارم کے بانی ہیں۔ اینٹ گروپ تقریباً 34.4 ارب ڈالر کے شیئر مارکیٹ میں فروخت کرنے والا ہے۔

جیک ما کے اینٹ میں شیئر تقریباً 17 ارب ڈالر کے ہیں اور ان کی دولت کا تخمینہ تقریباً 80 ارب ڈالر ہے اور وہ چین کے امیر ترین شخص ہیں۔

چینی ٹیکنالوجی کمپنیاں نیٹ ایز اور جے ڈی ڈاٹ کام پہلے ہی ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ سے ارب ڈالر جمع کر چکی ہیں۔

اس سے پہلے تاریخ میں سٹاک مارکیٹ میں سب سے بڑی انٹری سعودی آرامکو کی تھی جو کہ 29.4 ارب ڈالر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا مسئلہ حل ہونا چاہیے، علی بابا کے بانی جیک ما

اینٹ کمپنی چین میں آن لائن پیمنٹ کے سب سے بڑے نظام علی پے کی مالک ہے جہاں کیش، چیک اور کریڈٹ کارڈ کی بجائے ای پیمنٹ اور ایپس کے ذریعے پیسے منتقل کیے جاتے ہیں۔ علی پے کے تقریباً ایک ارب صارفین ہیں۔

امید کی جا رہی ہے کہ اینٹ آئندہ ہفتے شنگائی اور ہانک کانگ اسٹاک مارکیٹ دونوں میں اپنے شیئر متعارف کروایے گی جو کہ ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ کی خطے میں بڑھتی ہوئی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں